July 8th, 2020 (1441ذو القعدة17)

قبلہ اوّل کی آزادی مسلم حکمرانوں اور افواج پر قرض ہے، دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا قبلہ اوّل بیت المقدس کو صہیونی قبضے میں نصف صدی سے زائد کا عرصہ بیت چکا، حیرت ہے کہ امت مسلمہ کی مقتدر قوتیں کیسے چین کی نیند سو جاتی ہیں، القدس پھر کسی صلاح الدین ایوبی کا منتظر ہے، مسلم حکمران غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں اور قبلہ اوّل کو صہیونی شکنجے سے آزاد کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے مئں بستا کو، اس کا دل بیت المقدس اور اپنے فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، سلام ہے ان ماؤں بہنوں بچوں بزرگوں کو جو غاصب اسرائیلی فوج کے سامنے سینہ سپر رہتے ہیں مگر قبلہ اوّل پر کای سمجھوتے پر تیار نہیں۔ انہوں نے کہا بیت المقدس کی آزادی مسلم حکمرانوں اور افواج پر قرض بھی ہے اور فرض بھی، امت کے مقتدر طبقوں اور حلقوں نے اگر اس فرض کو ادا نہیں کیا تو انہیں آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔