August 4th, 2020 (1441ذو الحجة15)

وزیراعظم یکساں نظام تعلیم کا وعدہ پورا کریں، دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم بذریعہ اردو وقت کی اشد ضرورت ہے، جب تک ایک نصاب اور ایک زبان میں تعلیمی نظام نافذ نہیں کیا جاتا، ہم ترقی کے زینے پر نہیں چڑھ پائیں گے، وزیراعظم قوم سے کیا گیا ایک نصاب ایک زبان کا وعدہ پورا کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ تعلیم کی چھتری تلے مفاد پرست عناصر ایک نظام کی آڑ میں قومی زبان اردو کو سائیڈ لائن لگانے کی سازشوں میں لگے ہیں، ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دردانہ صدیقی نے کہا کہ ایک نصاب ایک نظام اور ایک زبان حکمران جماعت کے انتخابی منشور کا اہم نعرہ تھا ، وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم قوم سے کیا گیا اپنا یہ وعدہ فی الفور پورا کریں