April 13th, 2021 (1442رمضان1)

آج کادن قربانی کا متقاضی ہے ۔یوم پاکستان کے موقع پرسیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کا پیغام

 سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم 23 مارچ 1940 کا یادگار دن یوم پاکستان کے طور پر منا رہے ہیں.  یہ دن پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے۔ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے حصول کو یقینی بنایا۔ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے آزادی جیسی نعمت عطا کی آج آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہے ۔ ہمیں اپنے ماضی پر گہری نظر ڈالتے ہوئے اپنے حال اور مستقبل کی صورت گری کے لئے غور و فکر کرنا ہوگا.ہمیں اپنی  کامرانیوں کے ساتھ ساتھ اپنی کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا.انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا اس کی بقا و سلامتی یکجہتی اورترقی و خوشحالی کا راز بھی جمہوریت میں پوشیدہ ہے۔ آئین کی سربلندی ، اسلامی اصولوں کی پاسداری اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے بغیر ہم آرزو مند نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے مذید کہا کہ قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے جب دنیا کرونا وائرس کے ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی حفاظتی اقدامات پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر دردانہ صدیقی نے مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ
  کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت کافی نہیں ہے بلکہ قائد اعظم محمد علی جناح  کہ مطابق کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔یوم پاکستان اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ افواج پاکستان اور حکومت پاکستان شہ رگ کو دشمن کے قبضے سے آزاد کروائیں۔