April 13th, 2021 (1442رمضان1)

صلع خیبر کے 14 سالہ بچے کے قتل یا خودکشی کی غیر جانبدار انکوائری ہونی چاہئیے ۔ بلقیس مراد ناظمہ صوبہ خیبر پختونخوا 

پشاور ۔پولیس کی کسٹڈی میں اتنا دلخراش واقعہ کیونکر رونما ہوا۔ اس واقعے سے متعلق تمام حقائق کو عوام کےسامنےلایا جائے ۔ غیر جانبدار انکوائری ہو نی چاہئیے۔  ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی خیبر پختونخوا بلقیس مراد نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انھوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بلقیس مراد نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو انصاف فراہم کرنے اور ان کے جان ومال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ناظمہ صوبہ  نے  وزیراعلی خیبر پختون خوا سے پر زور مطالبہ کیا کہ انصاف کے حصول کو ممکن بنایا جائے اور دکھ کی اس گھڑی میں ریاست کو ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے انصاف کو خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کی دہلیز پر پہنچایا جائے۔