April 13th, 2021 (1442رمضان1)

8 مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ملک بھر میں خواتین سیمینارز اورریلیوں کا انعقاد

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہاہے کہ 8 مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ملک بھر میں خواتین سیمینارز اور ریلیاں منعقد ہوں گی ۔ تمام صوبائی ہیڈکواٹرز اور ضلعی مقامات پر خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے خصوصی پروگرامات کیے جائیں گے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق لاہور کے نجی ہوٹل میں5 بجے شام مضبوط خاندان ، محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ کے عنوان سے سیمینارسے خطاب کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی توانا آواز ہے ۔ جماعت اسلامی نے ہر فورم پر خواتین کی عزت و تکریم اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے ۔ خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔