February 27th, 2021 (1442رجب15)

خاندان کا استحکام  عورت کے تحفظ کی ضمانت ہے،صدرویمن اینڈ فیملی کمیشن ڈاکٹر رخسانہ جبین

خاندان کا ادارہ کسی معاشرے کی بنیادی اکائی ہوتا ہے۔ اس کا استحکام  عورت کے تحفظ کی ضمانت ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔ خاندان کی اسی اہمیت کی وجہ سے جماعت اسلامی پاکستان نے پورے مہینے پر مشتمل "استحکامِ خاندان مہم" کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے مقاصد میں معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کر کے خاندان کو ٹوٹنے سے بچانا اور عورت کے خلاف ہونے والے زیادتی اور نا انصافی کے واقعات کی روک تھام جیسےاہم نکات شامل ہیں۔
جماعت اسلامی کے شعبہ "ویمن اینڈ فیملی کمیشن " کی صدر ڈاکٹر رخسانہ جبین، صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہء ضلع گجرات زاہدہ اشرف،رکن مرکزی شوریٰ بشریٰ اشرف نے اسلامک سینٹر گجرات میں ایک پریس بریفنگ میں مہم کا اعلان کیا۔ اس کے مقاصد اورسرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور صحافی حضرات کے سوالوں کے جواب دئیے۔