February 27th, 2021 (1442رجب15)

 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل درادنہ صدیقی کا حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل درادنہ صدیقی نے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر، سابق ممبر قومی اسمبلی سابق امیر جماعت اسلامی لاہور اور جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی تحریکی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست  ایک توانا قوی آواز اور مزدور دوست قیادت سے محروم ہوگئی۔ حافظ سلمان بٹ نہ صرف جماعت اسلامی کے بے باک، نڈر اور جری  رہنما تھے، بلکہ وہ ملک کے تمام مظلوم طبقے کی آواز تھے جن کا خلا تادیر پر نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ پروردگار مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے حسنات کو برکتوں کے ساتھ قبول فرمائے، اولاد کے صدقہ جاریہ کو ان کے حق میں قبول فرمائے اور تحریک کو ان کا بہترین نعم لبدل عطا فرمائے۔