November 30th, 2020 (1442ربيع الثاني14)

دردانہ صدیقی جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل مقرر

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ملک بھر کی خواتین ارکان کی آراءکی روشنی میں دردانہ صدیقی کا تقرر کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دستور جماعت کی دفعہ (88)کی شق نمبر ایک کی روشنی میں ملک بھر کی خواتین ارکان کی آراءکو ملحوظ رکھتے ہوئے دردانہ صدیقی کو آئندہ تین سال کی مدت یکم نومبر 2020تا31اکتوبر 2023کیلئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین مقرر کیا ہے ۔دردانہ صدیقی صاحبہ کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ہدایت کی ہے کہ شوری ٰ کے اجلاس یا کسی ضلع کے اجتماع ارکان میں اپنے منصب کا حلف لیکر اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں۔سینیٹر سراج الحق نے دردانہ صدیقی کیلئے استقامت اور کامیابی کی دعا کی ہے