November 30th, 2020 (1442ربيع الثاني14)

آزمائش کی اس گھڑی میں اہل پاکستان اپنے ترک بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں, سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ترکی میں زلزلے اور سونامی کی صورت میں آئی قدرتی آفت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اہل پاکستان اپنے ترک بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ مسلم اخوت و بھائی چارے کے جذبے کے تحت فوری طور پر امدادی ٹیمیں اور سامان ترکی روانہ کیے جائیں۔