October 30th, 2020 (1442ربيع الأول14)

سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ

حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نےمرکزی سیکریٹری تسنیم معظم اورناظمہ کراچی اسما سفیر کے ہمراہ "حق دو کراچی کو" ریفرینڈم مہم کے سلسلے میں گلشن حدید میں واقع فریدہ یعقوب ہسپتال کا دورہ کیا اوروہاں موجود  اسٹاف اوردیگر خواتین کو شہر کراچی کے صحت سمیت دیگرمسائل اورانکے حوالے سے جماعت اسلامی کی کوششوں سے  آگاہ کیا ۔ اس موقع پردردانہ صدیقی اوردیگرکواسپتال کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران ڈاکٹرزاوراسٹاف کی بڑی تعداد نے ریفرنڈم فارم  پر کئے اورجماعت اسلامی کی حقوقِ کراچی مہم کوسراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔نائب ناظمہ کراچی شمینہ عتیق اورناظمہ ضلع بن قاسم جمیلہ عبد الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔