October 30th, 2020 (1442ربيع الأول14)

جہاں آرا آپاتحریک کا قیمتی اثاثہ تھیں، دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی پہلی ناظمہ صوبہ، قیم ضلع کورنگی اجمل وحید کی والدہ، تنظیم اساتذہ پاکستان کے سابق سربراہ حافظ وحید اللہ خان مرحوم کی اہلیہ جہاں آرا کا قضائے الہی سے انتقال ہوگیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے جہاں آرا آپا کی اقامتِ دین کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں آرا تحریک کا قیمتی اثاثہ تھیں، ان کی زندگی اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے وقف رہی، کارکنان اور ذمہ داران کے لیے ان کی زندگی سے سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔