October 30th, 2020 (1442ربيع الأول14)

مارچ کی بھرپورکامیابی پر دردانہ صدیقی کا خواتین سے اظہارتشکر

 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے عظیم الشان’’ حقوق کراچی مارچ‘‘ کی شاندار کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر، ہر سطح کی ذمے داران اور کارکنان کو بھرپورکوششوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کراچی کے حقوق کے لیے ہونے والے مارچ میں تمام طبقہ ہائے زندگی سے وابستہ لاکھوں شہریوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے اور اہلِ کراچی جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس جذبے سے ہم نے اپنی تحریک اور جدوجہد جاری رکھی تو وہ دن دور نہیں جب ان شا اللہ عوام چمکتا دمکتا کراچی اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی منزل سے ہمکنار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کارکنان کو تاکید کی اس شاندار کامیابی پر رب کے حضور شکرانے کے نوافل کے اہتمام کے ساتھ اپنی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔