July 8th, 2020 (1441ذو القعدة17)

جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کا سید منورحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

 جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل درادنہ صدیقی،سابق قیمات ڈاکٹر کوثر فردوس ، ڈاکٹر رخسانہ جبیں ،اراکین مجلس شوریٰ ، ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نگران میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز،جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر،معتمدہ کراچی فرح عمران نائب ناظمات کراچی جاویداں فہیم،ثنا علیم،شیبا طاہر،شمینہ عتیق،حمیرا خالد،سمیہ عاصم،سیکرٹری اطلاعات ثمرین احمد نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔