June 3rd, 2020 (1441شوال11)

انسان اصول فطرت کی جانب لوٹ رہا ہے ، دردانہ صدیقی

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں انسان فطرت کے انہی اُصولوں کی جانب لوٹ رہا ہے جو آج سے ساڑھے 14 سو سال پہلے نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم نے وضع کیے تھے۔ یہ بات انہوں نے استقبالِ رمضان کے سلسلے میں کارکنان سے خصوصی آن لائن خطاب میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ تعالی نے ہمیں ایک بار پھر اپنی جانب پلٹنے کا موقع دیا ہے۔ ان حالات میں جب دنیا اور انسانیت اسلام کے نظام عدل کی منتظر ہے جماعت اسلامی کے کارکن کی حیثیت سے ہمیں اس وقت اپنی قوم اور انسانیت کے مسیحا کا کردار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے کارکنان کو عملی میدان میں کام کرنے کے لیے مختلف ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے محلے اور اردگرد میں مستحق خاندانوں کی خصوصی خبر گیری کرنا بحیثیت داعی ہمارا سب سے پہلا فرض ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس وقت خصوصی طور پر عبادات کے ساتھ انفرادی محاسبے کو بہت زیادہ اہمیت دی جائے ۔انہوں نے کارکنان کو مرکز کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مختلف تنظیمی امور کو آن لائن جاری رکھنے پر زور دیا۔