April 10th, 2020 (1441شعبان16)

قیمہ جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کو مبارک باد

جماعت اسلامی کی خاتون رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کو پاکستان کی 50 طاقتور اور موثرخواتین میں منتخب کر لیا گیا ہے۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک سروے میں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کو مسلسل چھٹی بار منتخب کیا گیا۔ پاکستان کی طاقتور اور موثرخواتین کے بارے میں سروے انگریزی اخبار دی نیوز نے کیا تھا۔ قیمہ جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ مسلسل چھٹی مرتبہ ان کا انتخاب خواتین کے حقوق کے لیے ان کی کوششوں کا اعتراف اور جماعت اسلامی کے لیے ایک اعزاز ہے۔