April 10th, 2020 (1441شعبان17)

خواتین کو عزت اور تحفظ دیا جائے: سمعیہ راحیل قاضی

عالمی یوم خواتین کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان خواتین ونگ کے خارجہ امور کی  ڈائریکٹر ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں عزت اور ان کو تحفظ دیا جائے اور انہیں تیزاب گردی سے بچایا جائے۔ سمعیہ راحیل قاضی نے مزید کہاہے کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ریلیاں نکال رہی ہے، ہم ان حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جو خواتین کو اسلام میں حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو فوری انصاف کی فراہمی ہونی چاہیے، ان کی عزت اور ان کو تحفظ دیا جانا چاہیے۔