April 9th, 2020 (1441شعبان16)

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کا خصوصی پیغام

میں پاکستان کی باہمت اور پُر عزم خواتین سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ اپنی دعاؤں میں خاص کر اپنی کشمیری بہنوں بھائیوں کو یاد رکھیں۔
ہر فورم پہ کشمیری خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں ، کشمیریوں کے حقوق کے لیے اور بھارت کی درندگی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔
ہم اقوام متحدہ اور او آئ سی سے بھی مطالبہ کرتے ہی کہ کشمیریوں پہ ہونے والے ظلم و ستم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 6 ماہ سے جاری کرفیو کا خاتمہ اور کشمیریوں کی نسل کشی کے اقدامات سے بھارت کو باز رکھا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دلایا جائے ۔اس ضمن میںحکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک اور ہنگامی بنیادوں پہ عالمی فورمز پہ کشمیر کا مقدمہ لڑتے ہوئے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے اور کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے میں قرار واقعی کردار ادا کرے ۔