February 17th, 2020 (1441جمادى الثانية22)

علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال پر دردانہ صدیقی کا اظہار تعزیت

جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی اہلیہ اور شاہ اویس نورانی و شاہ انس نورانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔