February 26th, 2020 (1441رجب2)

ہم دعوت دین کے لیے ہرشعبہ زندگی میں متحرک ہیں،رعنا فضل

جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری رعنا فضل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دعوت دین کے لیے ہر شعبہ زندگی میں متحرک ہے اور معاشرے کی اسلامی بنیاد کو مضبوط رکھنے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔ دعوت دین کو وسعت دینے کے لیے حلقہ جات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کی ناظمات اضلاع اور ارا کین شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ کراچی اسما سفیر نے کہا کہ دعوت دین کی تحریک میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہماری بزرگ اراکین نے ان تھک محنت کر کے آج حلقہ خواتین کو جس مقام پر پہنچایا وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے ذمے داران سے کہا کہ جماعت اسلامی کے وژن اور مشن کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں اور نئے عزم و حوصلے سے غلبہ دین کی جدوجہد کریں۔تنظیم کو مستحکم کرکے دعوت میں جدت اور کمزوریوں کو دور کرکے ہم زیادہ تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔