July 14th, 2020 (1441ذو القعدة23)

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی قرآن انسٹیٹیوٹ کوئٹہ میں خواتین کے نظم کے ساتھ  خصوصی نشست

  ناظمہ صوبہ بلوچستان شازیہ عبداللہ اور ناظمہ ضلع فرزانہ اعجاز نےصوبائی اور ضلعی زمہ داران کے ساتھ حلقہ خواتین کے تحت صوبہ بلوچستان میں دعوتی و تنظیمی صورتحال کے جائزے کے علاوہ مختلف ادارہ جات کا تعارف اور کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔امیر جماعت اسلامی نے کم وسائل اور مشکل حالات میں حلقہ خواتین کی جانب سے دعوت و تنظیم کے لئیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید پیش رفت کے لئیے رہنمائی بھی فراہم کی -