July 14th, 2020 (1441ذو القعدة23)

اسماء سفیر سیشن 2020-21کےلیے ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین منتخب

جماعت اسلامی(حلقہ خواتین)کراچی کی اراکین نے اسماسفیر کو سیشن 2020-21کے لیے اسماسفیر کو ناظمہ کراچی منتخب کرلیا، جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)صوبہ سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے اجتماع ارکان میں اسماسفیر سے حلف لیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی اور استقامت عطافرمائے،دین کی خدمت اور معاشرے کے اصلاح کے لیے بہترین کام کرنے کی توفیق دے۔

اسماء سفیرنے کہا کہ دین کی دعوت عام کرنا ہمارا فرض اول ہے۔اس دعوت کے لیے گھروں پر دستک سے دراصل ہم لوگوں کے دلوں پر دستک دیتے ہیں۔خواتین ارکان بڑی تعداد میں رابطے میں رہیں،گھروں میں جا کر ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور دعوت کے ذریعے زندگی کا شعور دیں اوربلدیاتی الیکشن میں خواتین کو قیادت کی تبدیلی کیلئے تیار کریں