January 18th, 2020 (1441جمادى الأولى22)

دردانہ صدیقی کی جامعہ کراچی کی کامیاب طالبات کو مبارکباد

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اسلامی جمعیت طالبات جامعہ کراچی کی ممبران کو مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ طالبات حصول تعلیم کے ساتھ اپنے دینی فرائض سے بھی آشنا ہیں اور اپنے وقت کا قابل ذکر حصہ اللہ کے دین کی اشاعت و ترویج میں لگاتی ہیں۔ان کی محنت اور والدین کی دعاؤں کے سبب اللہ پاک نے ان کو شاندار کامیابیوں سے سرفراز کیا۔دردانہ صدیقی نے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کے بہتر مستقبل اور مزید کامیابیوں کی دعا کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ اس یقین اور امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ طالبات ملک و ملت کا سرمایہ اور روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ مستقبل میں یہ با صلاحیت طالبات اقامت دین کی تحریک کا ہراول دستہ ہوںگی۔