December 6th, 2019 (1441ربيع الثاني8)

ڈاکٹر حسین بانو کو عالمی رحمت العالمین کانفرنس میں پوزیشن لینے پردردانہ صدیقی کی مبارکباد 

 جامعتہ المحصنات کراچی کی سابق طالبہ اوررکن جماعت اسلامی ڈاکٹر حسین بانو نے عالمی رحمت الاالعالمین کانفرنس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ کانفرنس وفاقی وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے تحت منعقد کی گئی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اس کامیابی پر ڈاکٹر حسین بانو کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ پروردگار ڈاکٹر صاحبہ کی صلاحیتوں کواقامت دین کی راہ میں قبول فرمائے اوردونوں جہانوں میں سرخروئی کا ذریعہ بنائے۔