November 17th, 2019 (1441ربيع الأول19)

خواتین کو ملکی تر قی کیلیے بااختیار بنانا ہوگا، سینیٹرکوثرفردوس

سینیٹ کی رکن سینیٹر کوثر فردوس نے کہا ہے کہ مسلم خواتین پوری مسلم اُمہ کی تقدیرسنوارنے کی بھر پور اہلیت و صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان میں بھی خواتین کے کردار کی اہمیت اور آفادیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں مملکت خداداد کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے بااختیار بنانا ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور کالج برائے ویمن یونیورسٹی میں پیغام پاکستان سینٹر اور دختران پاکستان مرکز کے اشتراک سے منعقد ہونیوالی خواتین کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے قومی اسمبلی کی سابق رکن ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی، ڈاکٹر بشریٰ ندیم، عافیہ سرور، عروشہ عامر اور انم بٹ سمیت کئی دیگر خواتین دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں ماہرین تعلیم، فیکلٹی ارکان،سول سوسائٹی کے نمائندوں اورطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔