November 17th, 2019 (1441ربيع الأول19)

عہد حاضر میںاسلامی علوم پرعبورضروری ہے،فرحانہ اورنگزیب

نائب نگراں جامعات المحصنات پاکستان فرحانہ اورنگزیب نے جامعۃ المحصنات لاہور میں ذیلی جامعات کے لیے منعقدہ 2 روزہ تدریب المعلمات میں اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات المحصنات کا بنیادی مقصدایسی طالبات کی تیاری ہے جو اسلامی علوم میں مکمل مہارت اور کامل استعداد رکھتی ہوں جس کی بناء پر وہ عصر حاضرکے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اس بات کی ضرورت ہے کہ تفسیر،حدیث،فقہ اور دیگر علوم میں طالبات استعداد پیدا کریں۔اسلامی علوم پر مکمل گرفت ہی عہد حاضر کے پیدا کردہ سوالات کے قابل اطمینان حل کا ذریعہ ہے ۔تدریب المعلمات میں پنجاب کی23 مختلف ذیلی جامعات شریک ہوئیں ۔اس کورس میں ملک کے معروف اسکالرز کے لیکچرز اور ورکشاپس ہوئیں ۔