October 15th, 2019 (1441صفر15)

الخدمت فاؤنڈیشن خواتین کے وفدکا میرپورآزاد کشمیرکا دورہ

ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی سکینہ شاہد نے الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی صدر کلثوم رانجھا اور دیگر خواتین کے وفد کے ہمراہ میر پور آزاد کشمیر کا دورہ کیا ۔انہوں نے متاثرین زلزلہ سے انکے حالات دریافت کئیے اور متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں ۔وفد نے ہسپتال میں زیر علاج خواتین کی بھی عیادت کی ۔ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی سکینہ شاہد نے متاثرین زلزلہ کو جماعت اسلامی اور الخدمت کی جانب سے بھر پور امداد اور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کے کاموں میں تعاون کریں۔