October 15th, 2019 (1441صفر15)

میڈیکل کالج میں آگاہی کے نام پربے حیائی کامظاہرہ ہرگز برداشت نہیں اسماء سفیر


تعلیمی اداروں کو امداد اورروشن خیالی کے نام پر مغربی این جی اوز ایجنڈا ہماری نسلوں کو تباہ کرنےکےدرپے ہے- میڈیکل کالج میں بےحیائی کو فروغ دینے والے پروگرامات منعقد کرنےوالےذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے- جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نےکراچی کے میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات میں آگاہی کے نام سے بے حیائی کےمظاہرے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہطلبہ اوراساتذہ سب کو حیاسوزسرگرمیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئیے۔پاکستانی معاشرہ مخصوص اقداروروایات کا حامل ہے،عوام کی اکثریت قرآن وسنت کے مطابق پاکیزہ ماحول میں زندگی گزارنا پسند کرتی ہے ایسی صورتحال میں کھلےعام تشہیر کا مقصد بے حیائی کے فروغ کے سوا کچھ نہیں،تعلیمی اداروں کو امداد اور روشن خیالی کے نام پر مغربی این جی اوز ایجنڈا ہماری نسلوں کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے طلبہوطالبات کی صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ معاشرے کی تعمیر جیسے حساس ذمہ اری کے بھی پابند ہیں۔انہوں نے وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل کالج میں بے حیائی کو فروغ دینے والے پروگرامات منعقد کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔