September 18th, 2019 (1441محرم18)

اللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد...اہل کراچی کے جذبوں کو سلام...دردانہ صدیقی(سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان)

آج کے عظیم الشان کشمیر مارچ پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان انکی ٹیم ،ناظمہ کراچی اسما سفیر انکی ٹیم،تمام اضلاع کا مردانہ و خواتین نظم،بے لوث کارکنان اور تمام اہل کراچی جو آج کے مارچ میں شریک ہوئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔آپ لوگوں نے ایک امت ہونے کا ثبوت دیا ,شدید بارش آپکے بڑھتے قدموں اور آپکے جذبوں کی حدت کو نہ روک سکی نہ کم کرسکی ۔
یہ مارچ پورے ملک کے لئے ایک نظیر ہے کہ برستی بارش بھی ان جذبوں کو مات نہ دے سکی ۔ جماعت اسلامی کی کال پر شہر کراچی نے لا الہ الا اللہ کے رشتے پر جمع ہوکر امت کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ۔ جماعت اسلامی کے زمہ داران و کارکنان مرد و خواتین کی جانفشانیاں یقیناً رب کے لئے قابل قدر ہیں اور آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
اللہ تعالیٰ اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے اور امت مسلمہ کے حکمرانوں کے سوئے ہوئے وجود کو بیدار کرے اور اس مارچ کو کشمیریوں کے لئیے آزادی اور زندگی کی نوید بنائے ۔اللہ ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ کشمیر کے لئیے عوام کے جذبات کو سمجھیں اور گفتار کے بجائے کردار سے حمیت کا اظہار کریں ۔
ایک بار پھر آپ سب کو کامیاب کشمیر مارچ کے انعقاد پر مبارکباد اور دعائیں۔
والسلام
*دردانہ صدیقی*
*سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان*