September 18th, 2019 (1441محرم18)

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا سالانہ رپورٹنگ اجلاس آج شروع ہو گا

جماعت اسلامی (حلقہ خواتین ) کا3 روزہ سالانہ رپورٹنگ اجلاس آج سے مسجد قبا کراچی میں شروع ہورہا ہے۔جس کی صدارت سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کریں گی ۔تمام صوبوں اور شعبہ جات کی نگران سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گی۔علاوہ ازیں رمضان المبارک، رابطہ عوام اور مطالعہ مہم کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی ۔ دوران اجلاس امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے ساتھ خصوصی نشست بھی ہو گی