September 18th, 2019 (1441محرم18)

سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی کا خواتین کی مرکزی ذمہ داران سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خطاب

کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پالیسیوں سے متعلق ممبر آزاد کشمیر اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی نے خواتین کی مرکزی ، صوبائ و کراچی کی ذمہ داران سے صوبہ سندھ کے دفتر مسجد قباء میں خطاب کیا — خواتین ذمہ داران میں قیمہ پاکستان دردانہ صدیقی ، ڈپٹی سیکریٹری سکینہ شاہد ، سیکریٹری تسنیم معظم ، ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار ، ناظمہ کراچی اسماء سفیر ، نگراں جامعات المحصنات افشاں نوید و دیگر ذمہ داران موجود تھیں - جبکہ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ، نائب امیر عظیم بلوچ اور ممتاز حسین سہتو بھی موجود تھے -