November 12th, 2019 (1441ربيع الأول14)

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کےاجتماع ارکان میں حلقہ خواتین صوبہ بلوچستان کی ناظمہ شبانہ اعجاز کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس اوردعائے مغفرت

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دردانہ صدیقی نے ناظمہ صوبہ بلوچستان شبانہ اعجاز کی تحریک کے لیے خدمات کو سراہااور کہا کہ مرحومہ نے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں انتہائی مشکل حالات میں بھی دین کی دعوت اور خدمت کا کام کیا۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ ہماری اجتماعیت دلوں کی اجتماعیت ہے ۔آج اپنی بہن کے لئیے ہر دل غمزدہ اور ہر آنکھ نم ہے ۔شبانہ انجم کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ۔بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں انتہائی مشکل حالات میں دین کی دعوت اور خدمت کا کام ہمت و حوصلے سے کیا ۔ اپنی زندگی کے آخری لمحات تک شبانہ اپنے محاذ پر کھڑی رہی ۔ شبانہ نے نہ گھر کے محاذ پہ غفلت کا مظاہرہ کیا اور نہ تحریک کے میدان میں معذرت کا سہارا لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس عورت سے اس کا شوہر راضی ہو اسکے لئیے جنت کی بشارت ہے شبانہ کے شوہر کی گواہی دوسری گواہیوں کے ساتھ اللہ یقیناً ہماری بہن کے حق میں منظور کرے گا ۔۔
دردانہ صدیقی نے کہا کہ شبانہ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ان کی یادیں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
اس موقع پر امت الرقیب ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ تعلیم، نائب ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب اور ناظمہ کراچی اسما سفیر نے شبانہ انجم کی خدمات کا تذکرہ کیا بعد ازاں سابقہ قیمہ جماعت اسلامی عائشہ منور نے خصوصی دعا کروائی۔