August 25th, 2019 (1440ذو الحجة24)

ٹرینوں کے بڑھتے ہوئے حادثات اور قیمتی جانوں کا نقصان ریلوے حکام کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین) کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثہ پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مختلف ٹرین حادثات میں متعدد قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا رہا اور بہت سے گھرانے اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے۔ حالیہ دنوں میں یہ واقعات بڑھتے جار ہے ہیں جو ریلوے حکام اور حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے اور ریلوے حکام کو بڑھتے ہوئے حادثات پر فوری توجہ دینے اور واقعہ کی درست سمت میں تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے اور آئندہ اس قسم کے حادثا ت کی روک تھام کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں۔