July 22nd, 2019 (1440ذو القعدة19)

جامعات المحصنات کا7روزہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام مکمل

جامعات المحصنات پاکستان کے تحت11روزہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام ’’تدریب المعلمات‘‘ کا اختتام 7 جولائی کو جامعۃ المحصنات مانسہرہ میں ہوا ۔اختتامی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی نے علم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کے قرآن کی پہلی وحی ہی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔تعلیم کا مقصد صالح افراد کی تیاری اور خلیفۃ اللہ فی الارض کا کام سر انجام دینا ہے۔یہ کام بہت خوبی اور لگن کے ساتھ جامعات المحصنات کر رہی ہے۔ اس موقع پر فرحانہ اورنگزیب قائم مقام نگران جامعات المحصنات پاکستان نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف عالمات دین تیار کرنا مقصد نہیں بلکہ ایسی باعمل مسلمان طالبات کو تیار کرنا ہے جو ہر شعبہ ہائے ز ندگی میں اسلام کو لاگو کرنے والی اور کلمہ حق کو بلند کرنے والی ہوں اور اس ذمے داری کو دوسروں تک منتقل کرنے والی ہوںیہی مشن باقی جامعات سے جامعات المحصنات کو ممتازکرتا ہے۔اس موقع پر خصوصی طور پر صدر الخدمت کراچی منور اخلاص اور سابقہ نگران جامعات المحصنات پاکستان طلعت ظہیر نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں تمام معلمات کو سرٹیفیکٹ اور انعامات دیے گئے۔ معلمات کی بہترین کارکردگی پر بھی انعامات رکھے گئے۔ علاوہ ازیںقائم مقام نگران جامعات المحصنات کی طرف سے تمام مہمانان گرامی کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے.