September 22nd, 2019 (1441محرم22)

گوشہ عافیت میں نکاح کی پروقار تقریب کا انعقاد۔

بے سہارا خواتین کے فلاحی ادارے گوشہء عافیت میں رہائش پذیر راحیلہ کے نکاح اور رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں جماعت اسلامی کی ڈپٹی سیکرٹری تسنیم معظم دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر تمام مہمانوں کے لیئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔گوشہ عافیت کی جانب سے نئے جوڑے کو اشیائے ضروریہ اور تحائف بھی دیے گئے۔ڈپٹی سیکریٹری تسنیم معظم، گوشہ عافیت کی نگران جہاں آرا مظفر اور دیگر زمہ داران نے دلہن کو دعاؤں کے سائے میں رخصت کیا۔