September 22nd, 2019 (1441محرم22)

جماعت اسلامی خواتین کے تحت تکمیل دورہ قرآن کی دعائیہ تقریبات کا انعقاد

جماعت اسلامی خواتین ملک کے طول و عرض میں پورے رمضان قرآن سیکھنے سکھانے کے لیے کلاسسزکا اہتمام کرتی ہے اب ان کلاسسزمیں تکمیل مطالعہ قران کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
برما ٹاؤن اسلام آباد میں جماعت اسلامی خواتین کے تحت تکمیل دورہ قرآن کی دعائیہ تقریب ہوئی۔ اس موقع پر قمر انساء اور ساجدہ نسرین نے خصوصی خطاب کیا۔ اور آخر میں ریحانہ یاسمین صاحبہ نے دعا کروائی۔
جماعت اسلامی خواتین خان پور میں تکمیل دورہ قرآن ڈاکٹر فلک شیر نے کراتے ہوئے کہا قرآن پاک کے حقوق دعوت سےشروع ہو کر قانون کے نفاذ حکومت الہیہ کاقیام تک ہیں اس تقریب میں شہر سے موثر طبقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔