July 22nd, 2019 (1440ذو القعدة19)

دردانہ صدیقی سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین کا فہم القران کلاس سے سورہ کہف پر خطاب.

شیطان ترغیبات اور نت نئے راستوں سے کمزور ایمان لوگوں کو متاثر کرتا ہے ۔ فتنہ دجال کے ظہور کے وقت کی چار آزمائشوں ایمان کی آزمائش ، مال کی آزمائش علم کی آزمائش اور اقتدار کی آزمائش میں انسان مبتلا کیے جائیں گے۔ دجال انسانوں کو اپنی اطاعت پر مجبور کرے گا،دولت اور رزق کے ذرائع اور وسائل اسکے ہاتھ میں ہونگے لوگوں کو شعبدہ بازیوں سے متاثر کرے گا اور دنیا کے بڑے حصے پر قابض ہوگا۔ان آزمائشوں میں متقین اہل ایمان ہی ثابت قدم رہیں گے۔روز آخرت اللہ کے رسول کی پیروی ہی میں نجات ہے ۔انسانی گروہ دنیا میں جس پیشوا،رہنما یا لیڈر کےساتھ ہونگے قیامت کے دن انکے ساتھ ہی پیش کیے جائیں گے ۔۔اللہ کے رسول کا ساتھ پانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہو گی.