July 22nd, 2019 (1440ذو القعدة19)

سیاست دین کا حصہ ہے اگر صالح قیادت کا انتخاب نہیں کریں گے تو پھر دھوکہ کھاتے رہیں گے۔دردانہ صدیقی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان

‏کیسے بھی حالات ہوں ہمیں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں۔ہونا چاہیئے.‏جس قوم یا شعبے کے سرکردہ افراد اللہ سے ڈرنے والے صالح اور امین ہوں تو پھر قوم بھی اسی روش پر چلتی ہے جسکا نتیجہ نظام کی درستگی،زمین کی خوشحالی ،امن و عدل کے قیام کی صورت میں ملتا ہے۔ ‏نعمت کے ساتھ انسان کے اندر تکبر لالچ اور نافرمانی ہو تو یہ اللہ کی ناراضگی کی علامت ہے جبکہ نعمت کے ساتھ قناعت ،عاجزی،شکر،فرمانبرداری اور زمہ داری کا احساس ہو تو یہ اللہ کا فضل ہے‏صرف نماز،روزہ دین نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں اللہ کو بڑا ماننا اور اسکے حکم کے مطابق نظام زندگی استوار کرنا دین ہے‏حیا انسانی بقا کی ضامن ہےاللہ کے احکامات توڑنے میں فائدہ اور ماننے میں نقصان باور کرانا شیطان کا کام ہے ۔جو یہ کام کرے وہ شیطان ہے.