May 25th, 2019 (1440رمضان20)

رمضان المبارک، جماعت اسلامی خواتین کا آن لائن پروگراموں کا شیڈول

جماعت اسلامی حلقہ خواتین میڈیا سیل شعبہ آئی ٹی کے تحت رمضان المبارک میں فہم القرآن کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف پروگرامات ترتیب دیے گئے ہیں۔ پہلا پروگرام فیس بک لائیو پر ہوگا جس میں سماجی و سیاسی رہنما اور دینی اسکالر عطیہ نثار منتخب سورتوں کی تفسیر پیش کریں گی۔ ڈیڑھ گھنٹے دورانیہ پر مشتمل یہ پندرہ روزہ سلسلہ یکم رمضان المبارک سے صبح 30:8 سے00:10 بجے تک ہوگا۔جسے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے فیس بک پیج jamaatwomen @ پر سنا جاسکتا ہے۔اس کی ریکارڈنگ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ویب سائٹwww.jamaatwomen.org پر بھی سنی جاسکتی ہے۔دوسرا سلسلہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ واٹس ایپ پر قرآنی سورتوں کا خلاصہ ڈائریکٹر قرآن انسٹیٹیوٹ پاکستان عفت سجاد پیش کریں گی۔جس کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔تیسرے پروگرام میں طالبات اور نوجوان خواتین کے لیے واٹس ایپ پر ایک نو روزہ سرٹیفیکیٹ کورس ترتیب دیا گیا ہے۔ جو ماہر تعلیم و موٹیوشنل اسپیکر اسما ضیا پیش کریںگی۔پانچ رمضان سے شروع ہونے والے اس کورس میں مختلف عنوانات کے تحت 9 لیکچرز ہوںگے۔اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ علاوہ ازیں فیس بک لائیو پر ایک اہم پروگرام شیخ الحدیث ونائب قیّم جماعت اسلامی سندھ حافظ ساجد انور کا پیش کیا جائے گا جس میں شریعت کی روشنی میں روزہ اور رمضان سے متعلق خواتین کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔ ان تمام پروگرامات سے خواتین اور طالبات بھرپور استفادہ کر سکتی ہیں۔