May 19th, 2019 (1440رمضان15)

تہزیب واقدارکی اصل محافظ عورت ہے،صغریٰ  حاکم

جماعت اسلامی مظفر گڑھ کی ضلعی ناظمہ صغریٰ حاکم نے مس انیس فاطمہ نائب ناظمہ ضلع اورسیکریٹری اطلاعات سائرہ بانو کے ہمراہ پریس کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی اقدار کسی بھی معاشرے کی بنیادی اساس ہیں تہزیب و اقدارکی اصل محافظ عورت ہے خاندان کی تربیت اورنسلوں کی تراش خراش کی زمہ داری عورت پر منحصر ہے۔اسلام نے عورت کو ماں، بہن ،بیوی اوربیٹی کی حیثیت سے قابل فخرمقام دیا۔ اسلام وہ واحد نظام حیات ہے جو تعلیم، معاش غرض کہ ہر میدان میں عورت کو امتیازی حقوق دیتا ہے جو کہ دنیا بھرکی خواتیں کے لیئے پیغام امید ہے۔