July 22nd, 2019 (1440ذو القعدة19)

کامیابی کے لیے فریق مخالف سے برتر اخلاق درکار ہیں‘ عطیہ نثار

جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ راہ حق میں کامیابی کے لیے فریق مخالف کے برابرنہیں بلکہ برتر اخلاق درکارہیں، مومن کا نا موافق حالات میں بھی اعلیٰ اخلاق پر قائم رہنا دراصل اللہ کی وہ خصوصی مدد ہے جو اسے احسان کے اعلیٰ درجے تک پہنچاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کراچی کی ارکان و امیدواران کی ایک روزہ تربیتی نشست سے اپنے خطاب میں کیا۔عطیہ نثار نے کہا کہ اللہ سے سودا کرنے والوں کے اخلاق و معاملات قناعت و ایثار اور احسان جیسی اعلیٰ صفات سے مزین ہوتے ہیں۔ جن کا محورصرف اپنی ذات اور اپنا خاندان ہو ان کے دامن اعلیٰ اخلاقی قدروں سے خالی نظر آتے ہیں۔ راہ حق میں کامیابی کے لیے فریق مخالف کے برابرنہیں بلکہ برتر اخلاق درکارہیں۔ تربیتی نشست میں ’’مسلم سے محسن تک کا سفر ‘‘ کے موضوع کے تحت گروپس میں ڈسکشن ہوا۔