January 18th, 2019 (1440جمادى الأولى11)

شاہین ضیا اور اسما ایوب سے جماعت اسلامی خواتین کا اظہار تعزیت

 قرآن انسٹیٹیوٹ کی ایڈمنسٹریٹر شاہین ضیا کے شوہر اور ڈپٹی سیکرٹری رعنا فضل کے بہنوئی کے انتقال پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری آمنہ عثمان اور سیکرٹری تسنیم معظم نے گھر جا کر تعزیت اور دعائے مغفرت کی، جبکہ دنیا نیوز کی رپورٹر اسما ایوب کی والدہ کے انتقال پر مرکزی نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور اور سیکرٹری نشرو اشاعت صائمہ افتخار نے اسما ایوب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔