September 19th, 2018 (1440محرم8)

اسامہ رضی کی اہلیہ سپرد خاک‘سید منور حسن نے نماز جنازہ پڑھائی

 جماعت اسلامی کی دیرینہ رکن، سابق ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شر قی ، سابق رکن مرکزی و صوبائی شوریٰ اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی کی اہلیہ عارفہ قمر کی نماز جنازہ مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پڑھائی جبکہ تدفین ماڈل کالونی کے قبرستان میں کی گئی ۔ نماز جنازہ میں نائب امرا جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،راشد نسیم ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی
پاکستان محمد اصغر ،امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا مسلم پرویز ، محمد اسحاق خان ، محمد اسلام ، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکرٹری کراچی راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ڈپٹی سیکرٹری اقبال چودھری ، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان ، امیر ضلع شرقی یونس بارائی ، امیر ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ، امیر ضلع غربی عبد الرزاق خان ،معروف اینکر انیق احمد، معروف دانشور شاہ نواز فاروقی ، اسلامک لائرز موومنٹ کے شاہد علی خان ایڈووکیٹ ،ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے انتخاب عالم سوری ، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم حمزہ صدیقی ، صدر کراچی یونین آف جرنلسٹ طارق ابو الحسن ،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ افراد ، عزیزو اقارب ، دوست واحباب اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور لواحقین و اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز ناصرہ الیاس، آمنہ عثمان، رعنا فضل، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ثمینہ سعید، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نائب فرحانہ اورنگزیب، نگران میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افتخار اور دیگر ذمے داران و کارکنان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔