April 26th, 2024 (1445شوال17)

سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی دیرینہ رکن اور جماعت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی نگران عائشہ یاسمین کے انتقال پر تعزیت

سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے دیرینہ رکن اور جماعت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی نگران عائشہ یاسمین کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ یاسمین نے اپنی زندگی دین اسلام کی اشاعت اور تعلیمی و تربیتی خدمات کے لئے وقف کر دی تھی ۔وہ ایک بے لوث اورانتھک کارکن کی حیثیت سے آخری وقت تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں- وہ تحریک کے لئے صالحیت اور صلاحیت کاقیمتی سرمایہ تھیں۔ وہ نرم دل ،سچی داعی دین اور اچھے اخلاق کی حامل خاتون تھیں-دردانہ صدیقی نے عائشہ یاسمین کے گھر جاکران کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعا کروائی،اللہ تعالی عائشہ یاسمین کے حسنات کو ان کی مغفرت کا ذریعہ بنا دے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، عطیہ نثار،بشری صادقہ،رعنا فضل،سکینہ شاہد، معتمدہ تسنیم معظم، نائب

متعمدہ صائمہ افتخار،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف و دیگر نے بھی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔