May 8th, 2024 (1445شوال29)

انبیاء کی بعثت کے مقاصد میں اہم ترین حاکمیت الٰہیہ اور نظام عدل کا قیام ہے۔ دردانہ صدیقی

اللہ کی زمین پر اللہ کے دین کی کوششوں کو بار آور کرنے والی چیز رب سے ہمارا تعلق ہے ۔انبیاء کی بعثت کے مقاصد میں اہم ترین حاکمیت الٰہیہ اور نظام عدل کا قیام ہے۔،حق کو باطل کا رنگ چڑھا کر مشتبہ بنانا باطل کا شیوہ اور دور دجل کی واضح علامت ہے

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے قرآن مرکز نارتھ کراچی میں جاری دورہ قرآن کے دوران کیا-

انہوں نے کہا کہ طاغوت کو چیلنج کرنے والے اللہ کے گروہ میں شامل ہیں -ایمان لانے والے روشن خیال ہوتے ہیں ۔انھوں نے انفاق کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں انفاق سے برکتوں کے دروازے کھلتے ہیں ،صحابہ کرام رضوان اللہ اپنی ضرورت پر دوسروں کو ترجیح دیتے تھے۔دردانہ صدیقی نے مذید کہا کہ ہمارے مسائل کا حل کرپشن سے پاک سودی نظام معیشت کے خاتمے میں مضمر یے ،سودی نظام ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے- اور ملک کبھی ترقی کی راہ گامزن نہیں ہو سکتا ۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سودی نظام کو جڑ سے مٹانے آئے تھے-آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلتے ہوئےصوبہ کے پی کے میں جماعت اسلامی نے سود ختم کرنے کا قانون منظور کروایا۔لیکن اس پر عمل درآمد کے لئے صالح افراد کی ضرورت ہے- اسلام امن کا سب سے بڑا داعی ہے ،لیکن جب اللہ کی زمین فتنے اور فساد سے بھر جائے تو باطل نظام کے خلاف جدوجہد فرض ہو جاتی ہے- اللہ کی زمین پر اللہ کےنظام کا نفاذ اور احکامات الہیہ کے مطابق اجتماعی معاشرتی نظام تشکیل دینا ہی مسائل سے چھٹکارے کا ذریعہ ہے-