April 26th, 2024 (1445شوال17)

میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت  میڈیا ورکشاپ  کا انعقاد

‏ہم سوشل میڈیا کے محاذ پر موجود ہیں موثر دعوت کےلیے سب سے پہلے لوگوں کو مانوس کرنا ضروری ہے لوگوں کو مایوسی سے نکالنے کے لیےاخوت ومحبت کا پیکر بن جائیے لوگوں کااعتماد حاصل کریں کہ آپ حالات بدل سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین ثمینہ سعید نے اپنے خطاب میں کیا۔ورکشاپ صوبہ وسطی و شمالی "پنجاب ستارے جس کے گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے" سے ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور،سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف، نگران شعبہ آئی ٹی سعدیہ حمنہ،صدر حریم ادب پاکستان عالیہ شمیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔