April 26th, 2024 (1445شوال17)

ڈائیریکٹر شعبہ امور خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی اسلام آباد میں ترکی کے سفیر مہمت پچاجی سے ملاقات اور حالیہ زلزلے پر اظہار افسوس

ڈائیریکٹر شعبہ امور خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے امور خارجہ کی ممبران شگفتہ عمر اور شائمہ رحمان کے ہمراہ اسلام آباد میں ترکی کے سفارت خانے جاکر ترک سفیر مہمت پچاجی سے ملاقات کی اور ترکی میں حالیہ زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ، الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ،حلقہ خواتین جماعت اسلامی ،انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین اور پاکستانی خواتین کی جانب سے اس دکھ کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں سے اظہار یک جہتی کیا۔انہوں نے ترکی اور پاکستان کے درمیان رشتہ اسلام اور اخوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ترک سفیر نے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت رضاکاروں کے ساتھ گرم کپڑے اور گرم ٹینٹ کی ضرورت ہے تاکہ کھلے آسمان تلے بیٹھے شہریوں کو سرد موسم سے بچایا جاسکے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد میں شامل خواتین نے ترکیہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کیے۔