April 27th, 2024 (1445شوال18)

آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔عطیہ نثار

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی قائم مقام سیکریٹری جنرل عطیہ نثار نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی المناک تباہی اور جانی نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری خصوصا مسلم ممالک سے پر زوراپیل کی ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد کریں۔ طبی و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پاکستانی قوم ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔