April 26th, 2024 (1445شوال17)

قائم مقام سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار کی طرف سے پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی مذمت

قائم مقام سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دھشت گرد عناصر قطعی طور پر وطن عزیز کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے-

عطیہ نثار نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ نیز انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھشت گردی کے اس افسوس ناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکےذمہ دار عناصر کو جلد سامنے لاکر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، بشری صادقہ،رعنا فضل،سکینہ شاہد،عنایت جدون، معتمدہ تسنیم معظم، نائب متعمدہ صائمہ افتخار،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور۔ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کی دعا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے#