July 21st, 2018 (1439ذو القعدة9)

کورنگی : تقریب تقسیم راشن آج ہوگی

جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کے تحت بروز پیر صبح 11:30بجے ارکان آباد مسجد بن قاسم کورنگی ٹاؤن کراچی میں مستحق خاندانوں سے ملاقات اور تقریب تقسیم راشن منعقد کی جائے گی تقریب میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی خصوصی خطاب کریں گی۔ اس موقع پر سابق پارلیمینٹیرین عائشہ منور اور ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ عطیہ نثار ،ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی اسما ء سفیر بھی شرکت کریں گی۔