November 13th, 2018 (1440ربيع الأول4)

جماعت اسلامی خواتین کے شعبہ آئی ٹی کے باقاعدہ قیام کا فیصلہ

ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی خواتین آمنہ عثمان کی زیر صدارت میڈیا سیل کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا اس موقع پر شعبہ آئی ٹی حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے قیام کی منظوری کا اعلان کیاگیا۔فیصلے کے مطابق سوشل میڈیا، ویب سائٹ اور پروڈکشن کے امور آئی ٹی کی زیر نگرانی انجام دیئے جائیں گے۔مرکزی شعبہ آئی ٹی کی ٹیم لاہور اور کراچی آفس میں ذمہ داریاں انجام دیں گی۔میڈیا اجلاس میں ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور ڈپٹی ڈائریکٹرز ثمینہ قمر،سعدیہ حمنہ اور شعبہ جات کے نگراں صائمہ افتخار، اسمارشید ، شازیہ عبدالقادر اور عالیہ شمیم نے اپنے شعبوں کی سہ ماہی رپورٹ کے علاوہ رمضان المبارک سمیت الیکشن 2018 کی سرگرمیوں پر مشترکہ منصوبہ بندی کی شعبہ جات کے نگرانوں کے ہمراہ نائبین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔